ایران کا بڑا جوابی حملہ، اسرائیل کے ایرو اسپیس نگرانی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرو اسپیس مانیٹرنگ کو متاثر کیا، جس سے فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ ان کے کنٹرول میں آگیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کی ایرو اسپیس مانیٹرنگ صلاحیت کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ ان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ شب قدر کے موقع پر ایک سے دو ٹن وزنی وار ہیڈ بردار 30 سپر ہیوی بلیسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اہداف پر فائر کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے ذریعے اسرائیل کا کلیدی ایرواسپیس مانیٹرنگ اور سرویلینس سسٹمز کو کامیابی سے متاثر اور تباہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف جارحیت پر پچھتاوے کا اظہار نہیں کرتے۔

دیگر متعلقہ خبریں