قومی دفاع اولین ترجیح، ایران دباؤ کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا اور بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: صدر پزشکیان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کا دفاع جاری رکھے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک ایران کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے کے بڑے اسلامی ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور امریکا و صیہونی حکومت کے خطرناک عزائم واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر دفاع کی تیاریوں کے ساتھ عوامی امور منظم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور تمام حکومتی اداروں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر کی حمایت حکومت کے لیے بڑا اثاثہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں