خیبر نیٹ ورک پر ہیکنگ کی ناکام کوشش، بھارتی سہولت کار ملوث

خیبر نیٹ ورک پر ہیکنگ کی سازش ناکام، بھارتی سہولت کار ملوث۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر نیٹ ورک پر ہیکنگ کی ناکام کوشش، بھارتی سہولت کار ملوث

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر نیٹ ورک کی نشریات پر ہیکنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز اور ان کے بھارتی سہولت کاروں نے 12 مارچ کی شب خیبر نیٹ ورک کی نشریات کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

خیبر نیٹ ورک کی تکنیکی ٹیم اور ریاستی اداروں کی موثر کارروائی سے یہ سازش ناکام بنادی گئی۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو بھی پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے گئے تھے۔

ابتدائی رپورٹس میں کچھ ویب سائٹس کو عارضی طور پر ہیک کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لئے سرگرم ہیں۔ سیکیورٹی ادارے اور سائبر ماہرین واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ حکام نے نشریاتی نظام کی بحالی اور سیکیورٹی مضبوط بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کشیدہ علاقائی صورتحال کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں