مصری صدر کا ایرانی صدر کو فون، خلیجی حملوں کی مذمت

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کر کے خلیجی حملوں کی مذمت کی اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصری صدر کا ایرانی صدر کو فون، خلیجی حملوں کی مذمت

قاہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران صدر السیسی نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران کے 200 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے اور امریکی بحری بیڑے پر میزائل داغنے کے دعوے کے بعد صورتحال پر غور کیا گیا۔

مصری صدر نے عراق اور اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں