امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مزید جنگی جہاز اور 5 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ اقدام سینٹرل کمانڈ کی درخواست پر عمل میں لایا جا رہا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی اطلاعات ہیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کے کئی ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور اس میں رکاوٹ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو دشمن سے اپنے نقصانات کا ہرجانہ چاہیے ورنہ ہم ان کے اثاثوں کو تباہ کر دیں گے۔

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 2,975 زخمی ہوئے جبکہ 15 امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں