کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری ہلاک، مشتعل افراد نے ٹینکر جلادیا

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری ہلاک، ٹینکر کو آگ لگادی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری ہلاک، مشتعل افراد نے ٹینکر جلادیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

یہ واقعہ عزیز بھٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر نمبر TTB-837 نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔

فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، جبکہ جاں بحق 55 سالہ بشیر ولد عبدالحکیم کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ بشیر پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا اور لیاری گینگ وار کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ٹینکر قبضے میں لے کر ڈرائیور اور مالک کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں