کینیا میں چینی شہری ملکہ چیونٹیوں کی اسمگلنگ پر گرفتار

نیروبی ہوائی اڈے پر چینی شہری ملکہ چیونٹیوں کی اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا، 1948 چیونٹیاں برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینیا میں چینی شہری ملکہ چیونٹیوں کی اسمگلنگ پر گرفتار

نیروبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیروبی کے مرکزی ہوائی اڈے پر ایک چینی شہری کو دو ہزار سے زائد ملکہ چیونٹیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ژانگ کیکون نامی شخص کے سامان میں 1948 ملکہ چیونٹیاں برآمد ہوئیں، جن میں 300 زندہ تھیں۔ یہ چیونٹیاں میسور سیفالوٹس کہلاتی ہیں اور ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم چیونٹیوں کی اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک سے تعلق رکھتا ہے جس پر گزشتہ سال بھی کارروائی کی گئی تھی۔ عدالت نے ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی جانچ کی اجازت دی ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔

تحقیقات مزید علاقوں تک پھیلائی جا رہی ہیں جہاں سے ممکنہ طور پر چیونٹیاں جمع کی جاتی ہیں۔ یورپ اور ایشیا میں ان چیونٹیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ وہ نئی کالونیاں بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں