وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے باوجود پیٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وعدے کے مطابق مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت دباؤ میں ہے اور پاکستان کی معیشت پر بھی گہرے اثرات کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ وفاقی حکومت کے بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی تعاون کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں اور دعاگو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں