ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب، جنگ کا خاتمہ متوقع، ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے، جی سیون رہنماؤں نے جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب، جنگ کا خاتمہ متوقع

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے ورچوئل اجلاس میں کہا ہے کہ ایران جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے، تاہم جنگ کے اختتام کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے اور وہاں شاید ہی کوئی اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کے دوبارہ گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنا چاہیے۔

جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو جلد از جلد ختم کریں تاکہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے، کیونکہ اس سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں