پی ایف ایس اے کا نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کا تحفہ لاہور سفاری زو منتقل

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے نایاب جنگلی جانوروں کا مجموعہ محکمہ جنگلی حیات کو دیا، جو لاہور سفاری زو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کا تحفہ، سفاری زو منتقل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے قیمتی اور نایاب جنگلی جانوروں کا مجموعہ محکمہ جنگلی حیات پنجاب کو تحفے کے طور پر دیا جسے لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران علی نے جانور اور پرندے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیے، جن میں تین ہرن، دو کونجیں، دو تیتر، ایک چکور، پچاس نایاب فاختائیں، چار نایاب کبوتر اور چھ مور شامل ہیں۔

مدثر حسن کے مطابق تمام جانور اور پرندے لاہور سفاری زو منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ ہرنوں کو انکلوژر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے عدنان ورک اور وسیم خان کی سربراہی میں یہ منتقلی مکمل کی۔

جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیا گیا ہے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق تمام جانور اور پرندے صحت مند ہیں، تاہم انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں