روس نے ایران کے دفاعی حقوق کی حمایت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور خطے میں بڑھتی فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق ہوتا ہے۔ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔
روس نے فریقین سے سفارتی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں دفاعی، فوجی تعاون، توانائی اور اقتصادی منصوبوں پر تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔












