عراق میں امریکی فوجی طیارہ تباہ، 4 ہلاکتوں کی تصدیق

عراق میں امریکی فوجی طیارہ گرنے سے چار امریکی ہلاک ہوگئے، ایران نواز گروہ نے ذمہ داری قبول کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عراق میں امریکی فوجی طیارہ تباہ، 4 ہلاکتوں کی تصدیق

بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکام نے عراق میں اپنے فوجی طیارے کے گرنے سے چار امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ طیارے پر عملے کے چھ اراکین سوار تھے، جن میں سے چار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو مطلع کرنے کے بعد اُن کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔

سینٹ کام کے مطابق کے سی 135 ریفیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 24 گھنٹے تک خفیہ رکھی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اس واقعے میں دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا، جبکہ ایک طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ یہ طیارہ فضا میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکریت پسند گروہ نے عراق میں امریکی فوجی طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی عراق کی قومی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں کی گئی۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے بعد سے اب تک چار امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جس میں یکم مارچ کو امریکہ کے تین ایف-15 طیارے بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں