امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل، 1456 پروازیں منسوخ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہا۔ ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 14 دنوں میں پاکستان سے خلیجی ممالک کی منسوخ پروازیں 1456 تک پہنچ چکی ہیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14، لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے 25، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔ انتظامی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازیں ایڈوانس کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل روانہ ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی 2 پروازیں پی اے 273 اور ایس وی 3726 بھی 1 گھنٹہ ایڈوانس کر دی گئی ہیں۔












