خواتین کے اکیلے سفر کے لیے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک

ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی انڈیکس کے مطابق، شمالی یورپی ممالک اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواتین کے اکیلے سفر کے لیے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خواتین کے اکیلے سفر کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور ان کی حفاظت سب سے بڑی تشویش ہے۔ ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی انڈیکس 2025–26 کی رپورٹ کے مطابق، شمالی یورپی اور کچھ مغربی ممالک اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین قرار دیے گئے ہیں۔

یہ انڈیکس 181 ممالک میں خواتین کی شمولیت، عدلیہ اور سکیورٹی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صنفی مساوات، معاشرتی اعتماد اور کم تشدد کی شرح والے ممالک خواتین کے اکیلے سفر کے لیے موزوں ہیں۔

ڈنمارک دنیا کا سب سے محفوظ ملک ہے جہاں کمیونٹی کی حفاظت، اقتصادی شمولیت اور سیاسی نمائندگی مضبوط ہے۔ ناروے، آئس لینڈ، سویڈن اور فن لینڈ بھی محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

لکسمبرگ، بیلجیم، نیدرلینڈز، آسٹریا اور نیوزی لینڈ خواتین کے اکیلے سفر کے لیے دیگر محفوظ ممالک ہیں۔ یہ ممالک خواتین کو امن، سہولیات اور تحفظ کے اعلیٰ معیار فراہم کرتے ہیں، جس سے وہ اعتماد کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں