ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رمضان میں شہادت

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلان کیا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای رمضان میں شہید ہوئے، قوم سے صبر و اتحاد کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رمضان میں شہادت

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ والد کی شہادت ایسے وقت میں ہوئی جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتِ حال شدت اختیار کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

نئے سپریم لیڈر نے عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کی اور کہا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سیاسی اور مذہبی نظام کی بااثر شخصیت رہے ہیں اور ان کی قیادت نے ایران کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں