عید کی خریداری کے دوران بچوں کی حفاظت کے آسان طریقے

عید کے موقع پر بازاروں میں رش بڑھتا ہے، والدین بچوں کو بنیادی اصول سکھائیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عید کی خریداری کے دوران بچوں کی حفاظت کے آسان طریقے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عید کے موقع پر ملک بھر کے بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے، جس سے بچوں کی حفاظت ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو چند بنیادی اصولوں سے آگاہ کریں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں وہ محفوظ رہ سکیں۔

ماہرین اطفال کے مطابق، بچوں کو سکھایا جائے کہ اگر وہ والدین سے بچھڑ جائیں تو وہیں رک جائیں اور گھبرائیں نہیں۔ انہیں صرف وردی والے یا قابلِ اعتماد افراد سے مدد لینی چاہیے۔

بچوں کو ضروری معلومات جیسے اپنا نام، والدین کا نام اور فون نمبر یاد کرائیں۔ اس کے علاوہ، انہیں شور مچانے کی تربیت دیں تاکہ وہ کسی ناخوشگوار واقعے کو روک سکیں۔

عید کی خریداری کے دوران بچوں کے کلائی پر والدین کا موبائل نمبر لکھ دیں یا جیب میں پرچی رکھ دیں۔ شوخ رنگ کے کپڑے پہنائیں اور تازہ تصویر موبائل میں محفوظ کرلیں۔

دیگر متعلقہ خبریں