خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول میں کمی کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جو پٹرولیم سپلائی کے دباؤ کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول میں کمی کا فیصلہ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ پٹرولیم سپلائی اور زرمبادلہ کے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے اور مارچ 2026 سے دو ماہ کے لیے عارضی طور پر نافذ العمل ہوگا۔

فیول کنزرویشن کے تحت صوبائی وزراء، مشیران، معاونین اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ماہانہ کوٹہ 390 لٹر سے 292 لٹر، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کا کوٹہ 146 لٹر سے 110 لٹر، جبکہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر افسران کے کوٹے میں بھی کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، گریڈ 20 اور اس سے زائد کے افسران کے کوٹے میں بھی کمی کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی پروٹوکول گاڑیوں کے لیے مخصوص فیول کوٹے کو بھی محدود کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں