پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہو گئی اور آئندہ ہفتے پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیلامی کے اس مرحلے میں حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر حاصل ہوں گے، جس کے بعد مجموعی طور پر 51 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملے گا۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا اور 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہوگیا ہے۔ اس سے ملک ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے آن لائن بولی میں حصہ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں