کراچی کے ای چالان سسٹم میں خرابی، عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کیا

کراچی میں نصب ای چالان سسٹم کی خرابی عدالت میں سامنے آئی، عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے ای چالان سسٹم میں خرابی، عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اربوں روپے کی لاگت سے نصب ای چالان سسٹم کی خرابی عدالت میں سامنے آئی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست کے مطابق ایک پبلک ٹرانسپورٹ بس کا حد رفتار میٹر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تاہم شہر میں نصب کیمرے نے بس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ظاہر کی۔

بس اونر ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے ذریعے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار سے متعلق جاری کردہ چالان غلط ہے، جو ای چالان سسٹم کی درستگی پر سوالیہ نشان ہے۔

عدالت عالیہ نے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیمروں اور رفتار ٹریکنگ سسٹم کی غیر جانبدار ماہرین سے جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں