ایران کے میزائل حملے میں تل ابیب کی عمارت تباہ، ویڈیو وائرل۔ حملے میں 9 ہلاک، 50 سے زائد زخمی، بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے مخالف ایکٹیوسٹ نے ایران کے میزائل حملے سے تباہ ہونے والی تل ابیب کی عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ ویڈیو میں سڑک پر گہرا گڑھا اور تباہ شدہ عمارت کا ملبہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی رپورٹر نے بھی بیت شمیش میں ایرانی میزائل کے حملے کے بعد کی مناظر دکھائے جہاں ہر طرف ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میزائل حملے کے بعد بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، جبکہ بم شیلٹر بھی تباہ ہوگیا۔












