امریکا نے جنوبی کوریا سے دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کر دیا ہے، جبکہ متعدد فوجیوں کو بھی مشرق وسطٰی بھیجا گیا۔
سیئول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم کی منتقلی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے پیونگٹائیک شہر سے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔
یہ دفاعی سسٹم شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں نصب کیا گیا تھا۔












