ابرار احمد دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز کا حصہ بن گئے

ابرار احمد کو دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز نے ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابرار احمد دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز کا حصہ بن گئے

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں لیگ اسپنر ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز نے ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خرید لیا۔ نیلامی جمعرات کو ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نظر انداز کیے جانے کے خدشات کے باوجود ابرار احمد کی پذیرائی ہوئی۔

آف اسپنر عثمان طارق کو برمنگھم فونکس نے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈز میں خریدا، جبکہ صائم ایوب، شاداب خان اور حارث رؤف کو کوئی خریدار نہ ملا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ تمام 8 فرنچائزز میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ دی ہنڈرڈ لیگ کا 2026 ایڈیشن 21 جولائی سے شروع ہو کر چار ہفتے جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں