ماہر بین ساؤل نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کے خلاف جارحیت جواز پا رہی ہے۔
جنیوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر بین ساؤل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک نئے تاریک دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں ایران اور وینزویلا کے خلاف جارحیت کو جواز دیا جا رہا ہے۔
بین ساؤل نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انسداد دہشت گردی کے تناظر میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ و تحفظ کے لیے کھلی جارحیت اور نئے سامراجی رجحانات کو جواز فراہم کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور دنیا کم محفوظ ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد پر بھی تنقید کی جس میں صرف ایران کی مذمت کی گئی جبکہ اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔
بین ساؤل نے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ موجودہ تنازع کس انجام تک پہنچے گا اور امریکہ کی قیادت میں ماضی میں ہونے والی مداخلتیں جیسے لیبیا، عراق اور افغانستان میں کارروائیاں تباہ کن ثابت ہوئیں۔
ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی سطح پر انسانی حقوق اور خطے کے استحکام سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔















