عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے سے 101.3 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے سے 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی تیل کی منڈی میں سپلائی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی توانائی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا، مگر قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔
یہ اقدام 1970 کی دہائی میں آئی ای اے کے قیام کے بعد چھٹی بار کیا گیا ہے۔ آخری بار ایسا 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد کیا گیا تھا۔















