جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو امریکہ کو زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ کو فائدہ کا دعویٰ کیا اور ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کو اہم قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو امریکہ کو زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔امریکی صدر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے امریکہ کو مالی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ امریکہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو امریکہ کو زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس سے بھی زیادہ اہم مسئلہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل ہونے سے مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ترجیح ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں