سعودی عرب کے علاقہ الخرج میں ہنگامی انتباہ ختم، سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت

الخرج میں ہنگامی الرٹ ختم کر دیا گیا، خطرہ ٹل گیا ہے۔ شہری حکام کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں اور مشتبہ صورتحال میں فوری اطلاع دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب: الخرج میں ہنگامی الرٹ ختم، خطرہ ٹل گیا

الخرج: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم نے الخرج گورنریٹ میں جاری ہنگامی الرٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق اب خطرہ ٹل گیا ہے۔


سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکام کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔

اعلامیے میں شہریوں کو غیر ضروری ہجوم سے بچنے، خطرناک مقامات سے دور رہنے اور کسی بھی واقعے کی تصاویر یا ویڈیوز نہ بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ہنگامی نمبر 911 پر دی جائے تاکہ متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔

سعودی عرب میں قومی ابتدائی انتباہی نظام کے ذریعے ممکنہ خطرات کی صورت میں شہریوں کو فوری موبائل پیغامات کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے اور سول ڈیفنس کی جانب سے حفاظتی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں