لبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 687 ہو گئی ہے، جن میں 98 بچے شامل ہیں۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 687 ہو گئی ہے۔ لبنانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان حملوں میں 98 بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔ حالیہ حملوں کی شدت کے باعث طبی عملہ بھی نشانہ بن رہا ہے۔
لبنانی وزیر اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 15 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں ایمبولینس عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ 45 مزید طبی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔














