کامران ٹیسوری کی برطرفی، ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری کی برطرفی جاگیرداروں کی بلیک میلنگ کا نتیجہ ہے، وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاروق ستار کا کامران ٹیسوری کی برطرفی پر جاگیرداروں کی بلیک میلنگ کا الزام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ جاگیرداروں اور وڈیروں کی بلیک میلنگ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

فاروق ستار نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری نے متعدد فلاحی کام کیے ہیں، لیکن انہیں ہٹانے کا فیصلہ جاگیرداروں کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہ لے کر سنگین غلطی کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اب حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ گورنر کی برطرفی کے معاملے پر ایم کیو ایم اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں