چین میں چارجنگ کے دوران موبائل فون دھماکے سے بچی زخمی

چین میں چارجنگ کے دوران فون دھماکے سے پھٹ گیا، بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں چارجنگ کے دوران موبائل فون دھماکے سے بچی زخمی

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک بچی کے منہ کے قریب چارجنگ کے دوران موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا جب بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی اور فون چارجر سے منسلک تھا۔ دھماکے کے بعد بچی صوفے سے نیچے گر گئی لیکن خوش قسمتی سے اسے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی۔

موبائل فون کے پھٹنے کے واقعات میں عالمی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے۔ چارجنگ کے دوران یا استعمال کے وقت آلات کے حد سے زیادہ گرم ہونے یا پھٹنے کی خبریں انٹرنیٹ پر سامنے آ رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں