اربوں کی لاگت سے لگنے والے ای چالان سسٹم کا بھانڈہ پھوٹ گیا

کراچی ای چالان سسٹم کا بھانڈہ عدالت میں پھوٹا، بس اونر نے چالان چیلنج کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ای چالان سسٹم کا بھانڈہ، عدالت میں چیلنج

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اربوں روپے کی لاگت سے نصب ای چالان سسٹم کا بھانڈہ عدالت میں پھوٹ گیا جب پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بس کا چالان چیلنج کیا گیا۔ بس اونر ایسو سی ایشن کے صدر فاروق احمد نے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے ذریعے سیکریٹری ٹرانسپورٹ، آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی تیار کردہ بس میں حد رفتار میٹر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

فاروق احمد کا کہنا تھا کہ گاڑی اس رفتار سے زیادہ تیز نہیں چل سکتی لیکن حکام کی جانب سے نصب کیمرے نے ان کی گاڑی کی رفتار 160 ظاہر کرتے ہوئے چالان جاری کیا، جو کہ سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیمروں اور رفتار مانیٹر کرنے والے سسٹم کی غیر جانب دار ماہرین سے مکمل جانچ پڑتال کرائی جائے اور بھاری جرمانے والے چالان منسوخ کیے جائیں۔

فاروق احمد نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک جاری شدہ ای چالان پر حکم امتناع دیا جائے۔ جسٹس عدنان لکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

دیگر متعلقہ خبریں