ایران کا اسرائیل میں ڈرون حملوں کا دعویٰ، کشیدگی میں اضافہ

ایران نے اسرائیل کے ایئربیسز اور شِن بیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا اسرائیل میں ڈرون حملوں کا دعویٰ، کشیدگی میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے پالماہیم اور عودہ ایئربیسز اور داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اور جنگ کے تیرہویں دن بھی کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ ایران نے ’بیت المقدس کے نام‘ سے آپریشن وعدہ صادق کی 41 ویں لہر کا اعلان کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت القدس میں صیہونی اہداف اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں ہائپرسونک اور بھاری میزائلوں سمیت جدید ہتھیار استعمال کیے گئے۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ حملے میں اسرائیل کے فوجی ڈھانچے، نگرانی ٹاورز، رن ویز اور ہینگرز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ریڈار نظام کے کچھ حصے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے 28 فروری سے جاری جنگ میں اب تک کم از کم 13 افراد ہلاک اور تقریباً دو ہزار افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں یروشلم میں الارم بج اٹھے۔

دیگر متعلقہ خبریں