معراج حق نے عدنان فیصل کے ہانیہ عامر پر 20 لاکھ مانگنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا، خود سے پیسے مانگنے کا دعویٰ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار و ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر معراج حق نے انکشاف کیا ہے کہ عدنان فیصل کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر پر پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے مانگنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ معراج نے بتایا کہ عدنان فیصل کی ٹیم نے انہیں خود پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
گزشتہ سال ایف ایچ ایم کے مالک عدنان فیصل نے دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر نے ان کے شو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم معراج حق نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انٹرویو دینے کے لیے پیسے ادا نہیں کرتا۔
معراج کے انکشاف کے بعد دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی تصدیق کی کہ انہیں بھی عدنان کی جانب سے مشکوک پیشکش کی گئی تھی۔ زینت عرفان اور طلحہ ویویز نے بھی عدنان فیصل کی ٹیم کے خلاف مشابہت کا اظہار کیا۔














