بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا پر قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں قانونی شکایت درج کرائی گئی۔ وکیل واجد خان نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پونے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے خلاف قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر قانونی شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت پونے کے وکیل واجد خان نے درج کرائی ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واجد خان کے مطابق، انہوں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رقص کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ بھارتی قومی پرچم ان کی پشت پر بندھا ہوا تھا۔ واجد خان کا مؤقف ہے کہ اس طرح جشن منانا پرچم کے وقار کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے تحت قومی پرچم کے احترام کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور پولیس نے آخرکار شکایت قبول کر لی ہے۔















