وفاقی حکومت جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان اوسط نرخوں کی بنیاد پر کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں کا تعین اوسط نرخوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پاکستانی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔















