پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ويب سائٹ ایوارڈ 2025 حاصل نا کر سكا

پاکستانی کرکٹرز 2025 کے کرکٹ ویب سائٹ ایوارڈز میں ناکام رہے، بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی کرکٹرز 2025 میں کرکٹ ویب سائٹ ایوارڈز سے محروم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے کرکٹرز 2025 کے کرکٹ ویب سائٹ ایوارڈز میں کوئی بھی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز جیتنے والے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی اور 2 جنوبی افریقی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی نے بھی ایوارڈ جیتا ہے۔

بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 جیتنے کے بعد تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ٹیسٹ بیٹنگ ایوارڈ ایڈن مارکرم نے جیتا جبکہ ٹیسٹ بولنگ ایوارڈ مچل اسٹارک کے حصے آیا۔ ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ ابراہیم زدران اور بولنگ ایوارڈ ورون چکرورتی نے حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ ایوارڈ فل سالٹ اور بولنگ ایوارڈ کلدیپ یادیو نے جیتا۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی لیگز بیٹنگ مچل اوون کو ملا جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگ بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد کے حصے آیا۔

مردوں کے کپتان کا اعزاز جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما نے حاصل کیا جبکہ ویمنز ون ڈے بیٹنگ جمیمہ روڈریگز اور ون ڈے بولنگ میں دیپتی شرما نے ایوارڈ جیتا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں سمرتی مندھنا اور بولنگ میں شری چرانی نے ایوارڈ جیتا، جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹنگ ہرمن پریت کور اور بولنگ میں کرانتی گود نے ایوارڈ حاصل کیا۔ ویمنز کپتان کا ایوارڈ ہرمن پریت کور کے نام رہا اور ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کو ملا۔

دیگر متعلقہ خبریں