آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا۔
بارباڈوس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز اور ٹیم آفیشلز چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو کرپشن کے الزامات پر معطل کردیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ان افراد نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے اور بارباڈوس میں بم ٹین لیگ کے دوران کرپشن کے الزامات میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ان پر فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پراکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔ ٹریون گرفتھ کو خاص طور پر آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون پر چارج کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ان تینوں کو ہر طرز کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کردیا ہے۔ یہ معطلی کرکٹ کے عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئی ہے تاکہ کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھا جا سکے۔















