نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے سمری صدر کو بھیج دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کی تعیناتی کی سمری صدر پاکستان کو منظوری کے لیے بھیج دی ہے۔ نہال ہاشمی سے ملاقات میں وزیراعظم نے مبارکباد دی، اس موقع پر رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر موجود تھے۔
نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کئی دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر رہے، 2012 میں کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر اور 2014 میں سندھ کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔ 2015 میں پنجاب سے سینیٹ امیدوار منتخب ہوئے اور اب گورنر سندھ بننے جا رہے ہیں۔
2017 میں پاناما کیس کے بیان پر مسلم لیگ ن سے نکالے گئے تھے لیکن 2021 میں رکنیت بحال ہوئی۔ موجودہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔















