ترک صدر نے نیتن یاہو کو اسرائیلیوں کی بڑی آفت قرار دیتے ہوئے جنگ روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی ہے۔ اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اور اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزار رہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو بڑھنے سے روکنا چاہیے تاکہ یہ پورے خطے کو متاثر نہ کرے۔
ایک اجلاس میں ترکیہ نے ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کی مذمت کی، اور خلیجی ممالک کے مسودے کی حمایت میں 13 ووٹ آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذہبی بیانیہ عوام کی حمایت حاصل کر سکتا ہے لیکن اس سے سیاسی سمجھوتے اور امن کے امکانات محدود ہو سکتے ہیں۔











