ایران نے اسرائیل کے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ یوسف پزشکیان نے تصدیق کی کہ خامنہ ای محفوظ ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیلی دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز خامنہ ای زخمی ہوئے تھے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ان کے مطابق یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے دوستوں نے بتائی ہے۔
واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنے ہیں، تاہم انہوں نے ابھی عوام سے کوئی خطاب نہیں کیا ہے۔











