آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات میں اہم پیش رفت

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کی اصلاحات اور ماحولیاتی شعبے میں کارکردگی کو سراہا گیا تاہم 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا۔

اعلامیے کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف جون 2026 تک کم کر کے 134.5 کھرب روپے کر دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مذاکرات میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی تجویز دی۔

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے معاشی اثرات اور پاکستان پر اس کے اثرات بھی زیر بحث آئے۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں