عراقی پانیوں میں آئل ٹینکروں پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برطانوی اور امریکی تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 9 اور 8.57 فیصد اضافہ۔
بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور عراقی پانیوں میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
عراقی سمندری حدود کے قریب دو بین الاقوامی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 100.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 8.57 فیصد اضافے کے بعد 94.73 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ابتدائی ایشیائی تجارت میں امریکی خام تیل کی قیمت 7.5 فیصد اضافے کے بعد 93.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق اگر خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کے اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ آئل کی قیمت 88 ڈالر سے 92 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔











