پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی قراردادوں کی حمایت کی، جس میں ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کی حمایت کی ہے، جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یو اے ای پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ خلیجی ممالک کی سرزمین پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
سلامتی کونسل میں ایران کے حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، جبکہ روس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
عاصم افتخار نے روس کی قرارداد کو مثبت نظر سے دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے منشور کے دائرۂ کار میں ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی ترغیب دیتی ہے۔











