امریکا نے روس کی ایران جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کردیا، خلیجی ممالک پر ایران کے حملے روکنے کی قرارداد منظور ہوئی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی ایران جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
دوسری جانب، ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں ایران سے خلیجی ریاستوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے، جبکہ چین اور روس غیرحاضر رہے۔ پاکستان نے خلیجی ممالک کے حق میں ووٹ دیا۔
روسی مندوب نے اجلاس میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور شہری آبادی پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ چینی مندوب نے مذاکرات سے حل نکالنے پر زور دیا اور کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں۔











