لبنان میں جنگی حملوں سے 49 صحت مراکز اور 5 اسپتال بند

لبنان میں کشیدگی سے 49 صحت مراکز اور 5 اسپتال بند کر دیے گئے، جس سے طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لبنان میں کشیدگی سے 49 صحت مراکز اور 5 اسپتال بند

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری کشیدگی کے باعث 49 بنیادی صحت مراکز اور 5 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔ یہ مراکز انخلا کے احکامات کے بعد بند کیے گئے، جس سے طبی سہولیات تک رسائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری حالیہ کشیدگی کے 10 دن سے زائد گزرنے کے بعد صحت کے نظام پر شدید دباؤ ہے اور طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے سے انسانی بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 28 فروری کے بعد صحت کے مراکز پر حملوں کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں ایران میں 18، لبنان میں 25 اور اسرائیل میں 2 حملے شامل ہیں۔

ٹیڈروس ادھانوم نے مزید بتایا کہ خطے میں 100,000 سے زائد افراد ایران میں اور 700,000 تک لبنان میں بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے صاف پانی، صفائی اور طبی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ جنگی صورتحال کے باعث شہری آبادی، بنیادی ڈھانچے اور طبی نظام پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں