مسلمان ممالک کی مسجد اقصیٰ کی بندش پر اسرائیل کی مذمت

مسلمان ممالک نے رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ کی بندش پر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عبادت گزاروں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسلمان ممالک کی مسجد اقصیٰ کی بندش پر اسرائیل کی مذمت

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی جانب سے یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے دروازے مسلمانوں کے لیے بند کرنے کی مذمت کی ہے۔ ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر رمضان کے دوران عبادت گزاروں کے لیے رکاوٹ بن رہا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یروشلم کے قدیم شہر میں سکیورٹی پابندیاں اور امتیازی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی کارروائیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یروشلم یا اس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کو کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے اور اس کے انتظامی امور اردن کی وزارت اوقاف کے تحت یروشلم اوقاف کونسل کے پاس ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولنے اور یروشلم میں عبادت گزاروں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں