جہاز کو قبضے میں لینے کے بجائے تباہ کیوں کیا گیا۔ٹرمپ کا سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز کو ڈبونے پر سوال

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی حکام سے پوچھا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز کو کیوں ڈبویا گیا، قبضے میں کیوں نہیں لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز کو ڈبونے پر سوال

ہیبرون (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی کے شہر ہیبرون میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو ڈبونے کے فیصلے پر امریکی فوجی حکام سے سوال کیا تھا۔ انہوں نے پوچھا کہ جہاز کو قبضے میں لینے کے بجائے کیوں تباہ کیا گیا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ فوجی حکام نے جواب دیا کہ ایرانی عملہ امریکی بحریہ کے لیے موزوں نہیں تھا اور ایک جنرل نے کہا کہ جہاز کو ڈبونا زیادہ آسان تھا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب دو دن میں 54 جہازوں کو نشانہ بنایا، جس سے عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل پر خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں