اسٹیٹ بینک نے خام تیل کی عارضی درآمد کی اجازت دی

اسٹیٹ بینک نے ملک میں خام تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 60 دن کی عارضی درآمد کی اجازت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیٹ بینک نے خام تیل کی عارضی درآمد کی اجازت دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 60 دن کے لیے عارضی طور پر سی آئی ایف کی بنیاد پر درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

بینک کے جاری کردہ سرکلر میں کمرشل بینکوں اور مجاز ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارن ایکسچینج مینوئل کے باب 13 کی شق 5 کے تحت درآمدات کے لیے مقررہ قابل قبول شرائط میں اس نرمی کا نوٹس لیں۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکلر کے اجرا کی تاریخ سے 60 دن تک سی آئی ایف بنیاد پر درآمدات کی اجازت ہوگی۔

مرکزی بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اس اقدام سے متعلق اپنے تمام صارفین اور درآمد کنندگان کو آگاہ کریں اور نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ اقدام پاکستانی تیل درآمد کنندگان کو لاجسٹکس اور انشورنس سے متعلق خطرات کو سنبھالنے میں مدد فراہم کرے گا اور سپلائی میں ممکنہ تعطل کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں