کراچی میں رواں سال کے 70 روز میں ٹریفک حادثات سے 206 افراد جاں بحق، ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 67 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 70 دنوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 206 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 67 افراد ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
شہر میں مرنے والوں میں 147 مرد، 29 خواتین، 21 بچے اور 9 بچیاں شامل ہیں جبکہ 2080 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں سب سے زیادہ 35 حادثات ٹرالر کی ٹکر سے ہوئے۔
واٹر ٹینکر سے 14، مزدا اور بس کی ٹکر سے 7، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہریوں میں ان حادثات کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔















