پاکستان کا بیرونی قرضہ 7 ماہ میں 1458 ارب روپے تک پہنچ گیا

پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 7 ماہ میں 1458 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا بیرونی قرضہ 7 ماہ میں 1458 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی طور پر 1458 ارب روپے کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے نئے قرضے، رول اوور اور آئی ایم ایف کی قسط سمیت 2857 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا، جس سے ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جولائی سے جنوری تک 5 ارب 17 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لیا گیا، جس میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 1 ارب ڈالر کا رول اوور قرض شامل ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی قسط بھی ملی۔

اسی دوران عالمی اداروں نے 2 ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جب کہ اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اور عالمی بینک نے 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض دیا۔

حکام کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1 ارب 48 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے اور آئی ایم ایف سے توسیع فنڈ سہولت کے تحت مزید فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں