شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، کم جونگ اُن کی نگرانی میں چھ میزائل داغے گئے

شمالی کوریا نے کم جونگ اُن کی نگرانی میں چھ کروز میزائل داغے، جوہری قوت کے نئے مرحلے میں داخلے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، کم جونگ اُن کی نگرانی میں چھ میزائل داغے گئے

پیانگ یانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں دوسری بار کروز میزائل کا تجربہ کیا، جس کی نگرانی ملک کے سربراہ کم جونگ اُن نے کی۔

یہ تجربہ نمپو کے ساحل قریب تباہ کن بحری جہاز ‘چوئی ہیون نمبر 51’ سے کیا گیا، جس میں چھ میزائل داغے گئے۔ میزائلوں نے 169 منٹ تک پرواز کے بعد ایک جزیرے پر اہداف کو نشانہ بنایا۔

کم جونگ اُن نے ویڈیو لنک کے ذریعے تجربے کی نگرانی کرتے ہوئے اپنی جوہری قوت کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کی صاحبزادی جوئے بھی موجود تھیں، جنہیں مستقبل کی قیادت کے ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کم جونگ اُن نے ہدایت دی کہ نئے بحری جہازوں پر سپرسونک ہتھیار نصب کیے جائیں تاکہ جوہری حملے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ یہ تجربہ عالمی سطح پر جوہری صلاحیتوں کی بحث کے دوران کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں